جوہر ٹاون میں 3 کروڑ کی بڑی ڈکیتی، ڈاکو 160 تولے سونا سمیت قیمتی سامان لوٹ کر فرار

لاہور: (کرائم ڈیسک) لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ڈاکو160 تولے سونا سمیت 3 کروڑروپے مالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے،ملزمان نے خواتین اور بچوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

جوہر ٹاون میں واقع گھر میں گھس کر 5 ڈاکووں نے فیملی اور عملے کو یرغمال بنایا اور لوٹ مار کرتے رہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹر نسیم چوہدری نے گھر میں کلینک بنا رکھا ہے، مسلح ڈاکو کلینک میں داخل ہوئے اور وہاں سے اسلحے کے زور پر گھر میں گھس گئے۔ ڈاکو 1 کروڈ روپیہ نقد،160 تولے سونا،جواہرات،4 عدد گھڑیاں لوٹ کر لے گئے۔

ڈاکووں نے خواتین اور بچوں پر واردات کے دوران شدیدتشدد کیا،ملزمان لوٹ مار کے دوران فیملی کو بالائی منزل پر لے گئے،خواتین اور بچوں کے ہاتھ پاوں باندھ دیئے۔ ڈاکٹر نسیم اپنی بیٹی کو کالج سے لے کر گھر پہنچا تو اسے بھی یرغمال بنا کرشدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں