کراچی: (کرائم ڈیسک) شہر قائدؒ کے علاقے گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی واردات کے دوران فائرنگ کر دی تاہم بائیک رائیڈر معجزانہ طور پر بچ گیا ۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلستان جوہر بلاک تین میں ڈاکوؤں نے بائیک رائیڈر کو لوٹنے کی کوشش کی تاہم بائیک رائیڈر ملزمان کو دیکھتے ہی دوڑ پڑا،مگر وہ اس کوشش میں گر گیا۔
ڈاکوؤں نے گولی چلائی مگر گولی پھنس گئی۔ اسی گلی میں دو روزقبل بھی موٹرسائیکل چوری کی واردات ہوئی جس کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ چکی ہے۔