جنوبی افریقی سپنر سیم وائٹ ہیڈ کا ڈومیسٹک میچ میں تمام 10 وکٹیں لینے کا کارنامہ

24 سالہ وائٹ ہیڈ نے پہلی اننگز میں 64 رنز دیکر5،دوسری اننگز میں صرف 36 رنز دیکر 10 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا ،مجموعی طور پر 100 رنز دیکر 15 وکٹیں حاصل کیں

جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقہ کے ڈومیسٹک کرکٹ میچ کے دوران سپنر شین وائٹ ہیڈ نے ایک اننگز میں 10 وکٹیں لیکر جنوبی افریقہ کی ڈومیسٹک کرکٹ تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین بائولر بن گئے ہیں، بائیں ہاتھ کے سپنر شین وائٹ ہیڈ جو سائوتھ ویسٹرن ٹیم کی نمائندگی کر رہے تھے ،کی شاندار کارکردگی کے باعث ان کی ٹیم نے ایسٹرن سٹروم کو شکست دیدی، 24 سالہ وائٹ ہیڈ نے صرف 36 رنز دیکر دوسری اننگز میں 10 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا ،ان کی تباہ کن بائولنگ کے باعث پوری ایسٹرن سٹروم ٹیم 65 رنز پر ڈھیر ہو گئی، وائٹ ہیڈ نے میچ میں مجموعی طور پر 100 رنز دیکر 15 وکٹیں حاصل کی، دوسری اننگز میں انہوں نے 64 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں، وائٹ ہیڈ نے بیٹنگ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66 رنز کی اننگز کھیلی، شین وائٹ ہیڈ کی جانب سے جنوبی افریقہ کی ڈومیسٹک کرکٹ تاریخ میں ایک اننگز میں سب سے بہترین بائولنگ کا یہ دوسرا کارنامہ ہے ان سے قبل لیگ سپنر بیرٹ والگر نے 1906ء میں ایسٹرن پرونس کی جانب سے کھیلتے ہوئے گریکوالینڈ ویسٹ کیخلاف 26 رنز دیکر 10 وکٹیں حاصل کی تھیں، شین وائٹ ہیڈ 2016ء میں جنوبی افریقہ کی جانب سے بنگلہ دیش میں ہونے والا انڈر 19 ورلڈ کپ بھی کھیل چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں