سری دیوی کا ہاتھ سے لکھا خط جھانوی کپور منظر عام پر لے آئیں

ممبئی(این این آئی)جھانوی کپور اپنی والدہ سری دیوی کی تیسری برسی کے موقع اْن کے ہاتھ کا لکھا خط منظر عام پر لائی ہیں جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کیلئے محبت بھرا پیغام دیا ہے۔خط میں سری دیوی نے جھانوی کے لئے لکھا کہ میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں، آپ میری دنیا کی سب سے بہترین بیٹی ہو’۔ والدہ کے ہاتھ سے لکھےخط پر اْن کی بیٹی نے بھی افسردگی کے ساتھ لکھا کہ وہ اپنی والدہ کو یاد کرتی ہیں۔دوسری جانب بونی کپور نے بھی اپنی اہلیہ سری دیوی کی تیسری برسی کے موقع پر انہیں

یاد کرتے ہوئے کہا کہ سری دیوی میری سوچوں میں زندہ ہیں اور وہ ہمیشہ میرے ساتھ رہتی ہیں۔ایسا کوئی دن نہیں ہوتا کہ وہ میرے ساتھ نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں