اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملک میں پیٹرول اورڈیزل کی پیداوارمیں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرول کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر6.18 فیصد اورستمبرمیں ماہانہ بنیادوں پر3.58 فیصد، ہائی سپیڈڈیزل کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر2.89 فیصد اورستمبرمیں ماہانہ بنیادوں پر11.55 فیصد اور ڈیزل آئل کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر20.32 فیصد اورستمبرمیں ماہانہ بنیادوں پر364.55 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں ملک میں 868,792000 لیٹرپیٹرول کی پیداوارہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 818,236000 لیٹرتھی۔
ستمبرمیں ملک میں پیٹرول کی 282,319000 لیٹرپیداوارحاصل ہوئی جو گزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 3.58 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں ملک میں پیٹرول کی 272,571000 لیٹر پیداوارحاصل ہوئی تھی۔مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 1,437,068000 لیٹرہائی سپیڈڈیزل کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.89 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 1,396,746000 لیٹرہائی سپیڈڈیزل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 5,711000 لیٹرڈیزل آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20.32 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 4,747000 لیٹرڈیزل آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔