کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین لگانے کے عمل کو مذاق قرار دے دیا۔
اداکار مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی انسٹا اسٹوری پر وزیراعظم عمران خان کےاس خیال پر تنقید کی ہے کہ انتخابی عمل میں دھاندلی روکنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ جس ملک میں الیکٹرانک ڈیجیٹل پمپ پر پیٹرول پورا نہ ملے وہ ملک ڈیجیٹل ووٹنگ مشین لگانا چاہتا ہے، اچھا مذاق ہے‘۔