عائزہ خان نے ’نئے ہیئر کٹ‘ کے لیے مداحوں سے رائے مانگ لی

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے ’نئے ہیئر کٹ‘ کے لیےمداحوں سے مدد مانگ لی ہے۔
اداکارہ عانزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چھوٹے بالوں میں اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ نے لکھا کہ ہائے گائز ! تو آپ جانتے ہیں کہ انہیں اپنے کالے لمبے بالوں پر فخر ہے لیکن وہ کچھ عرصے سے ان کو چھوٹے کروانے کا سوچ رہی ہیں اور آخر کار انہوں نے اپنے بال چھوٹے کروالیےہیں!

عائزہ خان نے اپنے نئے ہیئر اسٹائل کے بارے میں مداحوں سے رائے مانگی ہے کہ انہیں نیا ہیئر اسٹائل کیسا لگ رہا ہے۔تاہم عائزہ خان کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے ان کے نئے ہیئر کٹ کے بارے میں ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔

اداکارہ ہیئر اسٹائل پر ملے جلے ردے عمل سامنے آرہے ہیں اداکارہ عائزہ کے بالوح کے حوالے سے کچھ نے کہا کہ ان کے صرف لمبے بال ہی اچھے لگتے ہیں جبکہ کچھ مداحوں کی رائے ہے کہ عائزہ خان چھوٹے بالوں میں بھی اچھی لگ رہی ہیں۔
البتہ ایک مداح نے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے بارے میں انتہائی پر اعتماد انداز میں لکھا کہ عائزہ خان نے وگ لگائی ہوئی ہے، وہ اپنے بال کبھی نہیں کاٹیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں