پاکستان کے وقار کا نام عمران خان ہے ،وزیر اعظم نے ہر وہ کام کیا جس سے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند ہوا‘محمد سرور

دنیا بھر کے سرمایہ کار بالخصوص پاکستانی اپنا سرمایہ پاکستان منتقل کررہے ہیں کیونکہ انہیں علم ہے موجودہ حکومت ہر قسم کا تحفظ اور مراعات فراہم کررہی ہے‘گورنرپنجاب

مریدکے(نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کے وقار کا نام عمران خان ہے ،وزیر اعظم نے ہر وہ کام کیا جس سے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ۔مریدکے میڈیا سے گفتگو کرت ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار بالخصوص پاکستانی اپنا سرمایہ پاکستان منتقل کررہے ہیں کیونکہ انہیں علم ہے موجودہ حکومت ہر قسم کا تحفظ اور مراعات فراہم کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا مہنگائی ان لوگوں کی پیداوار ہے جنکے پیچھے ملک و قوم کی دولت لوٹنے والا مافیا ہے اس مافیا نے مصنوعی قلت اور روز مرہ کی اشیا مارکیٹ میں غائب کرکے مہنگی فروخت کرنے کا طریقہ نکالا ہے تاکہ حکومت بدنام ہو حکومت ایسے مافیا کے پیچھے ہے انشااللہ مہنگائی پر قابو پالیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا الیکٹورل ووٹنگ کا حق ملنے سے دیار غیر میں لاکھوں پاکستانی خوش ہیں کیونکہ انکے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا موجودہ حکومت کے پانچ سال پورے ہونے پر ہر پاکستانی کہے گا کہ عمران خان سب سے بہتر ہے کیونکہ عمران خان نے ہمیشہ عوام کی بات کی پاکستان کی بات کی ملک اور قوم کو لوٹنے دھوکے کی سیاست کرنے والوں کیخلاف کلمہ حق کہا قوم سب جانتی ہے یہ مہنگائی کی سزا کس کی وجہ سے بھگت رہے ہیں جن لوگوں نے ملک لوٹا اور مظلومیت کی تصویر بن کر پھر قوم کو دھوکہ دینے کے درپے ہیں قوم اب کسی کے بہکاوے میں نہیں آنے والی آج بھی عوام اور دنیا میں سب سے مقبول لیڈر عمران خان ہیں یہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں اگلے الیکشن میں قوم پہلے سے زیادہ ووٹ دیکر عمران خان کو جتوائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں