ٹرانسجینڈرز کے حقوق کا تحفظ ہماری قانونی اور معاشرتی ذمہ داری ہے،سی پی اواطہر اسماعیل خواتین پر تشدد،زیادتی اور ہراسمنٹ کے سلسلہ میں زیرو ٹالرنس پالیسی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے ،ٹرانسجینڈر،تھانہ ویمن اور خدمت مرکز کے سٹاف کو ہدایت
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سی پی اواطہر اسماعیل کا تحفظ ٹرانسجینڈر سینٹر،اینٹی ویمن ہراسمنٹ سیل،ویمن پولیس اسٹیشن،ڈے کیئر سینٹر اور ویمن خدمت مرکز کا دورہ،اس موقعہ پر اے ایس پی نیوٹاؤن اورایس ڈی پی اوسول لائنز بھی موجود تھے،اے ایس پی نیوٹائون اوروکٹم سپورٹ آفیسر نے تحفظ ٹرانسجینڈ ر سینٹر کی کارکردگی پر بریفنگ دی،معاشرہ کے محروم طبقات کا تحفظ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا، ٹرانسجینڈرز کے حقوق کا تحفظ ہماری قانونی اور معاشرتی ذمہ داری ہے،سی پی او کی تحفظ ٹرانسجینڈر سینٹر پر موجود کپملینٹس سے بات چیت، ٹرانسجینڈرز اپنے مسائل تحفظ سینٹر تک پہنچائیں ہم آپ کی مدد، معاونت اور حفاظت کو یقینی بنائیں گے، سی پی او راولپنڈی ،آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین پر تشدد،زیادتی اور ہراسمنٹ کے سلسلہ میں زیرو ٹالرنس پالیسی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا،سی پی او اطہر اسماعیل،خدمت کے جذبے کے ساتھ شہریوں کی سہولت کو یقینی بنائیں،سی پی اواطہر اسماعیل کا تحفظ ٹرانسجینڈر،تھانہ ویمن اور خدمت مرکز کے سٹاف کو ہدایت۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی اطہر اسماعیل کا تحفظ ٹرانسجینڈر سینٹر،اینٹی ویمن ہراسمنٹ سیل،ویمن پولیس اسٹیشن،ڈے کیئر سینٹر اورویمن خدمت مرکز کا دورہ کیا،اس موقعہ پر اے ایس پی نیوٹاؤن بینش فاطمہ اورایس ڈی پی اوسول لائنز اعجاز شاہ بھی موجود تھے،اے ایس پی بینش فاطمہ اوروکٹم سپورٹ آفیسر لہر مرزا نے تحفظ ٹرانسجینڈ ر سینٹر کی کارکردگی پر بریفنگ دی،سی پی اواطہر اسماعیل کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ معاشرہ کے محروم طبقات کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا، ٹرانسجینڈرز کے حقوق کا تحفظ ہماری قانونی اور معاشرتی ذمہ داری ہے، سی پی او کی تحفظ ٹرانسجینڈر سینٹر پر موجود کپملیننٹس سے بات چیت، ٹرانسجینڈرز اپنے مسائل تحفظ سینٹر تک پہنچائیں ہم آپ کی مدد، معاونت اور حفاظت کو یقینی بنائیں گے، آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین پر تشدد،زیادتی اور ہراسمنٹ کے سلسلہ میں زیرو ٹالرنس پالیسی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا،ڈے کیئر سینٹرسمیت لیڈ ی پولیس افسران واہلکاروں کی سہولت اور ویلفیئر کے لیے تمام وسائل بروئے کا رلائے جائیں گے،سی پی اواطہر اسماعیل نے تحفظ ٹرانسجینڈر،تھانہ ویمن اور خدمت مرکز کے سٹاف کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خدمت کے جذبے کے ساتھ شہریوں کی سہولت کو یقینی بنائیں۔