سی پی او راولپنڈی کی جانب سے سی پی او آفس میں کھلی کچہری

کھلی کچہری میں آنے والی25 شہریوں کے مسائل سنے اور احکامات جاری کیے

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) سی پی او راولپنڈی کی جانب سے سی پی او آفس میں کھلی کچہری ،کھلی کچہری میں آنے والی25 شہریوں کے مسائل سنے اور احکامات جاری کیے،فرائض کی انجام دہی میں غفلت ولاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی پی او اطہر اسماعیل۔

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی اطہر اسماعیل نے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، سی پی او راولپنڈی نے کھلی کچہری میں آنے والی25شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسران کو مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے، سی پی اواطہر اسماعیل کا کہنا تھا کہ مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے اورزیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے،شہریوں کے مسائل کاحل اولین ترجیح ہے،فرائض کی انجام دہی میں غفلت ولاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں