راولپنڈی:ڈکیتی مع قتل کے مقدمہ میں نامزد1 ملزم کوجرم ثابت ہونے پر سزائے موت ، دوسرے کو عمر قید کی سزا سنا دی

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی چوہدری قاسم جاویدنے ڈکیتی مع قتل کے مقدمہ میں نامزد1 ملزم کوجرم ثابت ہونے پر سزائے موت جبکہ دوسرے کو عمر قید کی سزا سنا دی عدالت نے دونوں ملزمان کو قتل اور ڈکیتی کے جرائم میں مجموعی طور پر20سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیںبھی سنائیں تھانہ گوجرخان پولیس نے ملزمان کے خلاف سال 2018میںمقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے جمیل احمد نامی شہری کو قتل کردیا تھاگزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے جاوید اقبال عرف جیدی کو قتل کے جرم میں سزائے موت مع 2لاکھ روپے جرمانہ اورڈکیتی کے جرم میں 10سال قید اور50ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی جبکہ قتل کے جرم میں ملزم محمد باسط کو عمرقید مع2لاکھ روپے جرمانہ اورڈکیتی کے جرم میں 10سال قید اور50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں