راولپنڈی (کرائم ڈیسک) تھانہ رتہ امرال پولیس کی کارروائی، رابری، سنیچنگ و موٹرسائیکل چوری میں ملوث چارجر ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں چوری و چھینے گئے 03 موٹر سائیکلز اور چھینی گئی رقم 45 ہزار روپے برآمدجبکہ ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی راول ضیاء الدین احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او رتہ امرال اوران کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے رابری، سنیچنگ و موٹرسائیکل چوری میں ملوث چارجر ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کاسرغنہ شباب عرف کٹا اور عدنان عرف چارجر شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں چوری و چھینے گئے 03 موٹر سائیکلز اور چھینی گئی رقم 45 ہزار روپے برآمدجبکہ ملزمان سے مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا، ملزمان نے دوران تفتیش رابری، سنیچنگ اور موٹرسائیکل چوری کی ڈیڑھ درجن وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوایا جا رہا ہے، شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کر کے مزید برآمدگی کا تحرک کیا جائیگا، متحرک گینگ کے ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر سی پی او اطہر اسماعیل نے ایس پی راول اور رتہ امرال پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ متحرک و منظم گینگز کے قانون کی گرفت میں آنے سے شہریوں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔