غیر قانونی مویشیوں کے باڑے بھاری مشینری کی مدد سے مسمار
اسلام آباد (کرائم ڈیسک) وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کے شعبہ انفورسمنٹ نے جمعہ کے روز شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات) کے ساتھ ملکر سروس روڈ ایسٹ سیکٹر E-11 سے ملحقہ سرکاری اراضی پر قبضے کے خلاف کارروائی کی اس کارروائی کے دوران سرکاری اراضی پر بنائے گئے 10 غیر قانونی مویشیوں کے باڑے بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دئیے گئے۔
اس آپریشن کے نتیجے میں 35 کنال سرکاری اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کرائی گئی۔ اس موقع پر سی ڈی اے اہلکاروں کی معاونت کے لئے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی۔