کراچی: کیش وین سے 20 کروڑ روپے ڈکیتی، مرکزی ملزم کا عدالت میں اعتراف جرم

کراچی: (کرائم ڈیسک) شہر قائد میں کیش وین سے 20 کروڑ روپے ڈکیتی کے مرکزی ملزم حسین شاہ نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا۔

کیش وین کے ڈرائیور ملزم حسین شاہ نے مجسٹریٹ کے روبرو دفعہ 164 کے تحت اقبالی بیان ریکارڈ کرایا، ملزم حسین شاہ نے بتایا کہ اس نے دیگر ساتھیوں ذوالفقار، حنیف اللہ، سلام اللہ، امین، عابد اور شیراز سے مل کر واردات کی۔

واردات کے روز سپروائزر نے گاڑی سٹی اسٹیشن برج کے پاس پارک کرنے کو کہا، ذوالفقار اور حنیف اللہ اسلحہ دکھا کر گاڑی میں بیٹھے اور مسکین گلی جا کر رقم دوسری گاڑی میں منتقل کی۔ اس کے بعد ذوالفقار کی بہن کے گھر منگھوپیر گئے، رقم تمام ملزموں نے آپس میں تقسیم کی۔

اعتراف جرم کے بیان کے بعد عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں