دبئی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے بعد اب افغانستان کے اسپنر راشد خان نے بھی جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا۔
جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے جس کے بعد راشد خان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے راشد خان نے کہا کہ ’یقینی طور پر میرے اور تمام بلیبازوں کے لیے ایک قسم کی راحت ہے۔‘
راشد خان نے اے بی ڈی ویلیئرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’عظیم یادوں اور مجھ سمیت بہت سے نوجوانوں کو متاثر کرنے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔‘