پی سی بی کی اجازت کے بغیر ٹی ٹین لیگ میں کوچنگ کرنا سابق قومی کرکٹر کو مہنگا پڑ گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) سے چھٹی لے کر انتظامیہ کی اجازت کے بغیر ابوظبی ٹی ٹین لیگ میں کوچنگ کرنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور بلوچستان کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال کے خلاف انضباطی کارروائی کی جارہی ہے۔

41 سالہ فیصل اقبال ناردرن واریئرز کے کوچ مقرر ہیں ، ان کے خلاف کھلاڑیوں سے لڑائی کے تنازع کی تحقیقات پہلے ہی جاری ہے۔
پی سی بی کے ترجمان نے جمعرات کی شب تصدیق کی کہ فیصل اقبال نے این او سی کے بغیر غیر ملکی لیگ میں کوچنگ کا معاہدہ کیا ہے پھر وہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی اجازت کے بغیر بیرون ملک چلے گئے ہیں اس لئے ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ انہیں جلد شوکاز نوٹس جاری کیا جارہا ہے،ان کے خلاف ایک سے زائد شقوں کی خلاف روزی پر کارروائی ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں