فیصل آباد: (سپورٹس ڈیسک) بلوچستان نے قائداعظم ٹرافی میں پہلی جیت کی تلاش شروع کر دی۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد پر ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ میں ناردرن نے نو وکٹوں پر 259رنز بنا کر دوسری اننگز ڈکلیئرڈ کردی۔
جواب میں بلوچستان نے میچ کا تیسرا دن ختم ہونے تک 293 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایک وکٹ پر آٹھ رنز بنا لئے تھے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور پر سندھ نے نو وکٹوں پر 350 رنز پر پہلی اننگز ڈکلیئرڈ کر دی۔ جواب میں سدرن پنجاب نے ایک وکٹ پر بارہ رنز بنا لئے تھے۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم پر خیبر پختونخوا پہلی اننگز میں 212 رنز پر پویلین لوٹ آئی۔ جواب میں سنٹرل پنجاب نے دوسری اننگز میں چھ وکٹوں پر 209 رنز بنا کر میچ میں 267 رنز کی مجموعی لیڈ حاصل کر لی ہے۔ عمران خان نے تین وکٹیں لیں۔