دہلی کیپیٹلز، چینل 7 کیلئے اپنا کردار نہیں چھوڑ سکتا جس کے باعث سال کے 300 دن فیملی کیساتھ گزاررہا ہوں: سابق آسٹریلوی کپتان
سڈنی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر رکی پونٹنگ کو بھارتی کرکٹ ٹیم کاکوچ بنانے کی پیشکش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 46 سالہ رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 2021ئ میں انڈین پریمیئر لیگ (آ ئی پی ایل ) کے دوران بھارتی kکرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کی پیشکش کی گئی تھی، انہوں نے کام کی مصروفیات اور اس حوالے سے پائے جانے والے تحفظات کے سبب پیشکش مسترد کردی۔
رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ وہ ا?ئی پی ایل فرنچائز دہلی کیپیٹلز اور چینل 7 کے لیے اپنا کردار نہیں چھوڑ سکتے تھے جس کے باعث وہ سال کے 300 دن اپنی فیملی کے ساتھ گزاررہے ہیں، ا?ئی پی ایل کے دوران ہی بھارتی ٹیم کا کوچ بننے کے حوالے سے چند لوگوں سے بات چیت ہوئی تھی جسے اس وقت کے منصوبوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے قبول نہیں کیا گیا۔ رکی پونٹنگ کے انکار کے بعد انتظامیہ نے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈیوڈ سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد ڈیوڈ کو یہ ذمے داریاں سونپی گئیں، خیال رہے کہ رکی پونٹنگ 2021ئ میں ا?ئی پی ایل کی ٹیم دہلی کیپیٹلز کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔