ذخیرہ اندوزوں کے گوداموں سے کھاد ضبط اور نیلام کی جائے گی، ترجمان مشیر خزانہ

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) ترجمان مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے گوداموں سے کھاد ضبط اور نیلام کی جائے گی۔کھاد کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے معاملے پر ترجمان مشیر خزانہ نے کہا کہ کھاد کی قیمت پاکستان میں 1720 روپے اور عالمی مارکیٹ میں 9500 فی بیگ ہے۔

ترجمان مشیر خزانہ نے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو ہدایت جاری کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خبریں موصول ہو رہی ہیں زخیرہ اندوز عناصر کھاد کی مصنوعی قلت کی کوشش کر رہے ہیں، ذخیرہ اندوزوں کے گوداموں سے کھاد ضبط کر کے اسکی نیلامی کی جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب حکومت نے کھادوں کے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا۔

اس حوالے سے چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کھادوں کی مصنوعی قلت پیدا کر کے ناجائز منافع کمانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، کھادوں کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد پوری قوم کے مجرم، کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔
چیف سیکرٹری نے ہدایت دی تھی ہے کہ ڈیلرز سے روزانہ کی بنیاد پر اسٹاک کی پوزیشن حاصل کی جائے اور ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں