کراچی: (شوبز ڈیسک) اداکارہ حرا ترین ڈراموں میں ایک جیسے کردار ملنے سے تنگ آگئیں۔ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حرا ترین نے بتایا کہ انہیں تقریباً ایک جیسے ہی کردار دئیے جاتے ہیں، جن میں انہیں بیرون ملک سے آنے والی لڑکی کے طور پر دکھانے سمیت انہیں گھر میں مسائل پیدا کرنے یا شوہر کو خاندان سے الگ کرنے والی خاتون کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔
حرا ترین نے اداکارہ ماہرہ خان کی تعریف کی اور کہا کہ انہیں سب سے زیادہ ماہرہ کی ہی اداکاری اچھی لگتی ہے۔ حرا ترین نے کہا کہ ماہرہ خان نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ وہ سٹائلش بھی ہیں اور انہیں شاہ رخ خان کی طرح سپورٹ کی ضرورت نہیں۔