محفل کا اہتما م فیض احمد فیض کی 37ویں برسی کی مناسبت سے کیا گیا،آرٹسٹوں نے کلام فیض پڑھ کر اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا
لاہور(شوبز ڈیسک) لاہور آرٹس کونسل الحمراء نے عالمی شہرہ آفاق شاعر فیض احمد فیض کی یاد میں کلام فیض پر مبنی دل گدازمحفل موسیقی کا انعقاد کیا۔محفل کا اہتما م فیض احمد فیض کی 37ویں برسی کی مناسبت سے کیا گیا،آرٹسٹوں نے کلام فیض پڑھ کر اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا۔محفل موسیقی میں نامور گلوکار عبد الروف اور تحسین ساجد نے فیض کی غزلیں ،ْگلوں میں رنگ بھرے باد نو بہار چلے،آئے کچھ ابر،کچھ شراب آئے،کدھرے نہ پیندیاں دساں وے پردیسا پیش کر کے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔
چیئرپرسن منیزہ ہاشمی نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ فیض احمد فیض ،ْ چوٹی کے شاعر ہیں،دُنیا بھر کے ادبی حلقوں میں نام کمایا،انکا کلام زندگی کی علامت ،تازگی کا احسا س ہے،فیض کی شاعری ،نثر ،نظریہ پڑھنے والے کے رگ و پے میں اُتر جاتا ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر اعجاز احمد منہاس نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی اور اس موقع پر کہا کہ الحمراء نے فیض احمد فیض کے فن کو بڑھ چڑھ کر نئی نسل کو منتقل کیا،یہ ادارہ علم ودانش اور ادباو شعراء کی کہکشاں ہے۔ترجمان الحمر ا کے مطابق پروگرام الحمراکے فیس بک پیج پر براہ راست نشر کیا گیا،عوام کی بڑی تعداد نے دیکھا اور پسند کیا۔