شاہ رخ خان کا مشہور گانا چھیاں چھیاں اب نئے انداز میں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی فلم دل سے کا مشہور گانا چھیاں چھیاں اب نئے انداز میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ کچھ نوجوان لاس انجلیس میں پارکنگ میں کھڑی ہوئی ایک گاڑی پر چڑھ کر مشہور گانے چھیاں چھیاں پر ڈانس کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Jainil Mehta (@jainil_dreamtodance)

شاہ رخ خان کے مداحوں نے ان کے 1998 کی فلم کے اس مشہور گانے چھیاں چھیاں کی دوبارہ نئے انداز میں ایک ویڈیو بنائی ہے۔
واضح رہے کہ اس گانے کو اصل میں چلتی ہوئی ٹرین کے اوپر ڈانس کرتے اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ ملائکہ اروڑا پر فلمایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں