کراچی: (شوبز ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے اسلام اور پاکستان کے مخالف فلم بنانے پر بھارتی فلمسازوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا کہ سوریا ونشی بالی وڈ میں اسلامو فوبیا کو فروغ دینے والی تازہ ترین فلم ہے۔ ہالی وڈ میں لہروں کا رخ تبدیل ہو چکا ہے اور مجھے امید ہے کہ بھارت بھی ان کی پیروی کرے گا۔ اگر مثبت عکاسی نہیں تو مسلمانوں کو دکھانے میں انصاف سے کام تو لیں۔
واضح رہے کہ اکشے کمار اور کترینہ کیف کی نئی فلم سوریا ونشی میں مسلمانوں کی انتہائی منفی تصویر کشی کی گئی ہے، فلم میں پولیس افسروں کے گروپ کو ممبئی حملوں کے ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے قابل اعتراض انداز میں دکھایا گیا ہے۔