جنہوں نے الیکشن2018 کو چوری کیا اور اب ترمیمی بلز کو بلڈوز کیا، بتایا جائے ملک کو مزید پستی کی طرف دھکیلنے کیلئے ایسا کیوں کیا؟پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا ردعمل
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ای وی ایم سمیت 33 ترمیمی بلز کو بلڈوز کرنے والے قوم کو اپنا پوشیدہ ایجنڈا بتائیں، بتایا جائے ملک کو مزید پستی کی طرف دھکیلنے کیلئے ایسا کیوں کیا؟انہوں نے ٹویٹر پرمشترکہ اجلاس میں حکومتی ترمیمی بلز کی منظور ی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جنہوں نے عام انتخابات 2018ء کو چوری کیا اور گزشتہ روزالیکٹرانک ووٹنگ مشین ، اسٹیٹ بینک سمیت 33 ترمیمی بلز کو بلڈوز کیا۔
وہ قوم کو اپنا پوشیدہ ایجنڈا بتائیں کہ انہوں نے ملک کو مزید پستی کی طرف دھکیلنے کیلئے ایسا کیوں کیا؟ اسی طرح اپوزیشن لیڈر اور صدر ن لیگ شہبازشریف نے کہا کہ گزشتہ دن کا مشترکہ اجلاس ملک کی تاریخ میں سیاہ دھبے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
پارلیمنٹ کے ذریعے درجنوں بلز کو بلڈوز کرنے کا حکومتی طرز عمل جمہوری روح کے منافی ہے۔ نظام کو اپنے حق میں دھاندلی کے لئے استعمال کرکے کیا حکومت خود کو عوام کے قہر و غضب سے بچا سکتی ہے؟ مزید برآں متحدہ اپوزیشن نے مشترکہ اجلاس میں منظور قوانین کو ماننے سے انکار کردیا،متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں احسن اقبال ، شیری رحمان ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نادرا قومی ادارہ ہے، حکومت ووٹرز لسٹوں کااختیار نادرا کو دے کر دھاندلی کرنا چاہتی ہے،چیئرمین نادرا حکومتی انتخابی مہم کیلئے وسائل استعمال کررہے ہیں۔
اطلاعات مل رہی ہیں کہ چیئرمین نادرا اگلے الیکشن کیلئے نادرا کا ڈیٹا استعمال کررہے ہیں، اگر انہوں نے کسی کو بھی ڈیٹا دیا تو غداری کے مرتکب ہوں گے۔ اگلے انتخابات میں دھاندلی کی بنیاد 17نومبر2021 سے رکھ دی ہے، بل اس لیے منظور کیا گیا کہ ساری چیزیں حکومت کے ہاتھ میں آ جائے۔ہم تو ٹیکنالوجی میں فقیر ہیں ، جرمنی بادشا ہے، جرمنی ٹیکنالوجی میں ہم سے ہزار گنا آگے ہے، جرمنی میں الیکٹرانک ووٹنگ کو غیر آئینی قرار دیا گیا، ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ کو ٹیمپر کیا جاسکتا ہے، سافٹ ویئر پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔
اس لیے پاکستان میں اپوزیشن جو مئوقف کے ساتھ کھڑی ہے ۔اس جِن کی جان ای وی ایم کے اندر ہے، اگر ای وی ایم نہ ہوئی تو الیکشن ہار جائیں گے۔الیکشن میں حکومت اکیلی اسٹیک ہولڈر نہیں ہے، سب سے بڑا اسٹیک ہولڈر الیکشن کمیشن ہے۔ حکومت نے الیکشن کمیشن کے اعتراضات کو بلڈوز کرکے اپنے قوانین منظور کیئے۔الیکشن شفاف کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ نادرا قومی ادارہ ہے، حکومت ووٹرز لسٹوں کااختیار نادرا کو دے کر دھاندلی کرنا چاہتی ہے،چیئرمین نادرا حکومتی انتخابی مہم کیلئے وسائل استعمال کررہے ہیں۔اطلاعات مل رہی ہیں کہ چیئرمین نادرا اگلے الیکشن کیلئے نادرا کا ڈیٹا استعمال کررہے ہیں، اگر انہوں نے کسی کو بھی ڈیٹا دیا تو غداری کے مرتکب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی بیٹی دہائیاں دے رہی ہے، چیخ رہی ہے، لیکن پاکستان کی اسمبلی نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو ایسے وقت میں این آراو دیا جب بھارت کشمیر پر مظالم کررہا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی خودمختاری کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے، حکومت آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے۔