اینٹی بائیوٹکس کے استعمال کے دوران کونسی غذائیں لینی چاہئیں؟

اینٹی بائیوٹکس دواؤں کے دوران کن غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے ؟

داوؤں میں سب سے زیادہ کیمیکل سے لبریز اور طاقت ور دوائیں اینٹی بائیوٹک ہوتی ہیں جن کا استعمال بیکٹیرئیل انفیکشن کے خاتمے کے لیے کیا جاتا ہے، ان دواؤں کے استعمال کے دوران ڈائریا یا جگر کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے، اینٹی بائیو ٹک کے استعمال کے دوران دواؤں کے منفی اثرات کو زائل کرنے کے لیے کچھ غذائیں انسانی صحت کے لیے معاون ثابت ہوتی ہیں جبکہ کچھ غذائیں مزید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

اینٹی بائیوٹکس دوائیں ہیں کیا ؟

اینٹی بائیوٹک دوائیں انسانی جسم میں ہونے والے وائرل، بیکٹیرئیل انفیکشن کے خاتمے اور اسے بڑھنے سے روکنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، ان میں کچھ دوائیں پورے جسم سے بیکٹیریا نکال پھینکنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں جبکہ کچھ صرف مخصوص بیکٹیریا کی افزائش روکنے کے لیے ہوتی ہیں۔

اکثر اوقات ان دواؤں کے استعمال سے آنتوں میں موجود گُڈ بیکٹیریا یعنی کے انسانی صحت کے لیے ضروری اور مثبت بکٹیریا کو بھی نقصان پہنچتا ہے جنہیں سائنسی زبان میں ’ گَٹ مائیکروبائیو ٹا ‘ کہا جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ایک ہفتے کے دوران لی گئی اینٹی بائیوٹکس ایک سال تک انسانی جسم پر منفی اثرات چھوڑ سکتی ہیں، اینٹی بائیو ٹکس کے  استعمال سے آنتوں میں موجود گُڈ بیکٹیریا کے خاتمے کے نتیجے میں  موٹاپا اور وزن میں اچانک اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اینٹی بائیوٹک کے استعمال کے دوران مجموعی صحت برقرار رکھنے اور معدے، آنتوں کے نظام کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے بہتر اور ڈاکٹروں کی تجویز کردہ مثبت غذاؤں سے مدد لی جا سکتی ہے۔

اینٹی بائیو ٹک کے استعمال سے قبل اور بعد میں لی جانے والی غذائیں

ڈائریا ، معدے میں موجود گُڈ بیکٹیریا کو متاثر ہونے اور جسم میں موجود پروبائیوٹکس کو اینٹی بائیو ٹک کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا لازمی ہے جن میں قدرتی طور پر پرو بائیوٹکس اور اینٹی بائیو ٹکس کے مضر اثرات سے بچنے کی صلاحیت موجود ہو۔

فرمینٹڈ غذاؤں کا استعمال

اینٹی بائیو ٹک کے استعمال کے دوران فرمینٹڈ فوڈ یعنی کہ پانی یا سرکے میں بھیگی ہوئی غذا کا استعمال کرنا چاہیے، ان غذاؤں میں  پنیر، دہی، کمچی ، اچار اور مختلف چٹنیاں وغیرہ شامل ہیں۔

طبی و غذائی ماہرین کے مطابق فرمینٹد فوڈ صحت کے لیے اور پرو بائیوٹک حاصل کرنے کے لیے نہایت مفید غذائیں ہیں، ان کے استعمال سے انسانی معدے کی صحت بگڑنے کے بچائے بہتر ہوتی ہے، مزید پرو بائیو ٹک حاصل کرنے کے لیے دہی کا براہ راست یا بطور رائتہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

فائبر سے بھر پور غذائیں

فائبر معدے کی صحت، کولیسٹرول لیول متوازن اور مضر صحت مادوں کے اخراج کے لیے معاون ہے، فائبر سے بھر پور غذاؤں کے استعمال سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔

فائبر کی زیادہ سے زیادہ مقدار حاصل کرنے کے لیے چکی کے آٹے کی روٹی، براؤن بریڈ، خشک میوہ جات، بیج، دالیں، بیریز، بروکولی، مٹر ، کیلا اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں۔

فائبر کا استعمال دواؤں کے مضر اثرات کو کم کرتا ہے اور دواؤں کے ہضم ہونے میں آسانی پیدا کرتا ہے  اینٹی بائیو ٹک دواؤں کے ختم ہوتے ہی فائبر سے بھر پور غذاؤں پر زیادہ زور دیں۔

اینٹی بائیو ٹک کی کاکردگی متاثر کرنے والی غذاؤں سے پر ہیز کریں

جن غذاؤں میں کیلشیم پایا جاتا ہے ان کے استعمال سے اینٹی بائیو ٹک دواؤں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

کیلشیم کا استعمال متعدد اینٹی بائیو ٹک کے ہضم ہونے میں رکاوٹ کا سبب بنتا ہے جبکہ دہی کا استعمال کیا جا سکتا ہے کیوں کہ اس میں مختلف اینٹی بائیو ٹک کے خلاف کوئی منفی بیکٹیریا نہیں پایا جاتا۔

ماہرین کے مطابق اینٹی بائیو ٹک کے استعمال کے دوران چکوترے سمیت  ایسی غذاؤں سے بالکل پر ہیز کرنا چاہیے جن میں کیلشیم پایا جاتا ہو۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں