کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے انتخابی سسٹم میں تبدیلی نہیں چاہتے،عمران خان

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ سسٹم میں شامل کرنا خوش آئند ہے، ساری دنیا میں ای وی ایم مشینیں ہیں، ای وی ایم سے جعلی اور مرے ہوئے لوگوں کے ووٹ ختم ہوجائیں گے، اب ہر حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی قدر کرے گی۔وزیراعظم کا ڈیجیٹل پورٹل کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے انتخابی سسٹم میں تبدیلی نہیں چاہتے،اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ سسٹم میں شامل کرنا خوش آئند ہے، ساری دنیا میں ای وی ایم مشینیں ہیں، ای وی ایم سے جعلی اور مرے ہوئے لوگوں کے ووٹ ختم ہوجائیں گے، اب ہر حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی قدر کرے گی۔
انہوں نے سمندرپار پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کے ساتھ میرامیل جول سب سے زیادہ رہاہے،اورسیز پاکستانی ایسے تھے جو مجبوری میں باہر جاتے تھے، زیادہ تر لوگ وہاں جاکر ان کو پاکستان کی زیادہ قدر ہوتی ہے، جب بھی کرکٹ میچ ہوتا تو سب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، وہ بڑے محب وطن پاکستانی ہیں، سیلاب ، زلزلہ یا شوکت خانم کیلئے ہمیشہ انہوں نے دل کھول کر پیسا دیا، یہ لوگ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہے، اگر ہم اس اثاثہ سمجھیں تو ہمیں کبھی آئی ایم ایف کی ضرورت نہ پڑتے۔

جب بھی اورسیز پاکستان میں بزنس کا آغاز کرتے ہیں تو ان کو بڑی مشکل ہوتی ہے ۔ سب سے محفوظ سرمایہ کاری وہ پلاٹ لے لیتے ہیں لیکن ان پلاٹس پر بھی قبضے ہوجاتے ، 30ارب ڈالر ایک ریکارڈ ترسیلات زر بھیجا ہے۔ ہم نے اوورسیز کو کبھی سروسز فراہم نہیں کیں۔اگر کوئی بینک ہے تو وہ اپنے بڑے کلائنٹس کیلئے پی آر کرتا ہے اور ان کی بہترین سروسز فراہم کرتا ہے۔
سعودی عرب، مشرق وسطیٰ یا یواے ای میں رہتے ہیں ان کی زندگیاں آسان کرنا ہے۔کل سب سے زیادہ خوشی ہوئی کہ ہم نے اورسیز پاکستانی کو پاکستان کی جمہوریت میں شامل کررہا ہے، اب ہر حکومت ان کو اہمیت دے گی، اورسیز ان حکومتوں کو ووٹ دے گی جو ان کی زندگیاں آسان بنا سکتی ہے۔ 90لاکھ اورسیز پاکستانیوں کی ہر حکومت قدر کرے گی۔ نادرا نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے عوام کی زندگیاں آسان کی ہیں۔
ای وی ایم مشین سے متعلق کہا کہ ٹیکنالوجی جتنی تیزی سے انسانی زندگی میں تبدیلی لا رہی ہے اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں تھا۔ 2008میں الیکشن کمیشن نے سفارش کی کہ ای وی ایم آنی چاہیے لیکن کیوں قابل قبول نہ ہوئیں، پاکستان میں پرانے سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے کبھی تبدیلی نہیں آنے دیں گے۔ای وی ایم مشین ساری دنیا میں کام کررہی ہے، جوڈیشل کمیشن نے 2015میں لسٹ کیا کہ انتخابات صاف شفاف کیوں نہیں ہوسکتے۔
پچھلے الیکشن میں 15لاکھ ووٹ ضائع ہوئے، جعلی اور مرے ہوئے لوگوں کی ووٹ سب ختم جائیں گی، کرکٹ کی دنیا میں نیوٹرل ایمپائر میں لے کر آیا تھا، سینیٹ میں ہم نے اوپن بیلٹ کی، لیکن سب جماعتیں ہمارے خلاف کھڑی ہوگئیں۔اسمبلی میں سارا کل ڈرامہ اسی لیے ہوا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دینا، اوورسیز پاکستانی کو مخاطب کرکے کہتا ہوں کہ آئندہ الیکشن میں آپ ووٹنگ سسٹم میں شامل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں