اس جِن کی جان ای وی ایم کے اندر ہے، اگر ای وی ایم نہ ہوئی تو یہ ہار جائیں گے،اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے کے بغیر الیکشن نہیں ہوسکتے، چیئرمین نادرا نے اگر کسی کو ووٹرز کا ڈیٹا دیا توغداری کے مرتکب ہوں گے۔ اپوزیشن رہنماؤں احسن اقبال، شیری رحمان و دیگر کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) متحدہ اپوزیشن نے مشترکہ اجلاس میں منظور قوانین کو ماننے سے انکار کردیا،ن لیگی رہنماء احسن اقبال نے کہا کہ اس جِن کی جان ای وی ایم کے اندر ہے، اگر ای وی ایم نہ ہوئی تو یہ ہار جائیں گے،اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے کے بغیر الیکشن نہیں ہوسکتے، چیئرمین نادرا نے اگر کسی کو ووٹرز کا ڈیٹا دیا توغداری کے مرتکب ہوں گے۔
متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں احسن اقبال ، شیری رحمان ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نادرا قومی ادارہ ہے، حکومت ووٹرز لسٹوں کااختیار نادرا کو دے کر دھاندلی کرنا چاہتی ہے،چیئرمین نادرا حکومتی انتخابی مہم کیلئے وسائل استعمال کررہے ہیں۔اطلاعات مل رہی ہیں کہ چیئرمین نادرا اگلے الیکشن کیلئے نادرا کا ڈیٹا استعمال کررہے ہیں، اگر انہوں نے کسی کو بھی ڈیٹا دیا تو غداری کے مرتکب ہوں گے۔
اگلے انتخابات میں دھاندلی کی بنیاد 17نومبر2021 سے رکھ دی ہے، بل اس لیے منظور کیا گیا کہ ساری چیزیں حکومت کے ہاتھ میں آ جائے۔ہم تو ٹیکنالوجی میں فقیر ہیں ، جرمنی بادشا ہے، جرمنی ٹیکنالوجی میں ہم سے ہزار گنا آگے ہے، جرمنی میں الیکٹرانک ووٹنگ کو غیر آئینی قرار دیا گیا، ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ کو ٹیمپر کیا جاسکتا ہے، سافٹ ویئر پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔
اس لیے پاکستان میں اپوزیشن جو مئوقف کے ساتھ کھڑی ہے ۔اس جِن کی جان ای وی ایم کے اندر ہے، اگر ای وی ایم نہ ہوئی تو الیکشن ہار جائیں گے۔الیکشن میں حکومت اکیلی اسٹیک ہولڈر نہیں ہے، سب سے بڑا اسٹیک ہولڈر الیکشن کمیشن ہے۔ حکومت نے الیکشن کمیشن کے اعتراضات کو بلڈوز کرکے اپنے قوانین منظور کیئے۔الیکشن شفاف کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ نادرا قومی ادارہ ہے، حکومت ووٹرز لسٹوں کااختیار نادرا کو دے کر دھاندلی کرنا چاہتی ہے،چیئرمین نادرا حکومتی انتخابی مہم کیلئے وسائل استعمال کررہے ہیں۔اطلاعات مل رہی ہیں کہ چیئرمین نادرا اگلے الیکشن کیلئے نادرا کا ڈیٹا استعمال کررہے ہیں، اگر انہوں نے کسی کو بھی ڈیٹا دیا تو غداری کے مرتکب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی بیٹی دہائیاں دے رہی ہے، چیخ رہی ہے، لیکن پاکستان کی اسمبلی نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو ایسے وقت میں این آراو دیا جب بھارت کشمیر پر مظالم کررہا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی خودمختاری کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے، حکومت آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے۔ پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ گزشتہ روز حکومت نے کھلے عام دھاندلی کی ہے، پارلیمنٹ اور عوام کو بے حرمت اور بے توقیر کیا گیا ہے، گزشتہ روز پارلیمنٹ کو مفلوج کیا گیا، جو گزشتہ روز اسمبلی میں ہوا ایسا مشرف دور میں بھی نہیں ہوا، مشترکہ اجلاس میں آئین کو پاوں تلے روندا گیا، گزشتہ روز انہوں نے اپنے ہلتے ہوئے پیروں کو نئی بےساکھی دینے کی کوشش کی، حکومت عوام کے ووٹوں سے کیوں ڈرتی ہے۔