نائجر میں مشتبہ جہادیوں کے تازہ حملے میں درجنوں ہلاکتیں

نائجر (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک نائجر کی وزرات داخلہ کے مطابق مالی کے ساتھ سرحد سے متصل شہر باکورات میں مشتبہ جہادیوں کے ایک حملے میں کم از کم پچیس افراد مارے گئے۔ جمعرات کو میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ نائجر کے صحرائی علاقے تاہوا میں منگل کے روز کیا گیا۔

رواں سال کے آغاز سے ہی نائجر میں مشتبہ جہادیوں کے عام شہریوں پر خونریز حملے کافی زیادہ ہو چکے ہیں۔ دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ اورداعش سے روابط رکھنے والے مسلح گروہ تین افریقی ممالک نائجر، برکینا فاسو اور مالی کے سرحدی علاقوں پر مشتمل جغرافیائی مثلث میں 2017ئ سے اپنی خونریز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں