بیلجیم میں ایک بار پھر سخت کورونا ضوابط کا نفاذ

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) بیلجیم کی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کی تازہ ترین لہر کو روکنے کے لیے سخت تر ضوابط کا اعلان کیا ہے۔ دس سال سے زائد عمر کے تمام شہریوں کے لیے حفاظتی ماسک پہننا لازمی کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عام کارکنوں پر زیادہ سے زیادہ حد تک گھروں سے کام کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

آئندہ پیر سے عام کارکنوں کو ہفتے میں کم از کم چار دن گھروں سے کام کرنا ہو گا۔

ان اقدامات کا اعلان وزیر اعظم الیکسانڈر دے کرٴْو نے برسلز میں کیا۔ عام شہریوں کے لیے دوران سفر، بازاروں، ریستورانوں اور عوامی تقریبات میں ماسک پہننا بھی لازمی کر دیا گیا ہے۔ بیلجیم میں کورونا وائرس اس وقت اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے، جتنی گزشتہ ایک سال میں نظر نہیں آئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں