تھانے میں موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج کروانے کے لیے آنے والے شہری کاموبائل تھانے کے اندر سے چوری ہوگیا
راولپنڈی(کرائم ڈیسک) تھانہ وارث خان پولیس کی کارگردگی پر سوالیہ نشان،تھانے میں موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج کروانے کے لیے آنے والے شہری کاموبائل تھانے کے اندر سے چوری ہوگیا۔
یہ حیران کن واقعہ گذشتہ روز تھانہ وارث خان میں پیش آیا متاثرہ شخص علی رضا کے مطابق داماد کا موٹرسائیکل چوری ہوگیا، جس کی رپورٹ کروانے تھانے آیا دورن رپورٹ درج کروانے میں اپناموبائل تھانہ میں ہی بھول گیا جب واپس امرپورہ پہنچا تو پتہ چلا کہ میرا موبائل تھانہ میں ہی رہ گیا ہے واپس آیا تو میرے موبائل کی بابت کچھ پتہ نہ چلاتاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔