راولپنڈی، تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے میں پولیس وردی میں ملبوس مسلح ڈاکونے شہری سے 80ہزارروپے چھین لیے

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے میں پولیس وردی میں ملبوس مسلح ڈاکونے شہری سے 80ہزارروپے چھین لیے زحیم نے پولیس کو بتایاکہ ایک گاڑی میرے سامنے آ کر رکی گاڑی میں سے ایک شخص اترا جس نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی کوٹ کے نیچے پستول بھی لگا ہوا تھا مجھے زد وکوب کیا اور میری گاڑی کے ڈیشن بورڈ سے میرا پرس نکال کر80ہزار روپے نکال لئے اور گاڑی میں بیٹھ گیا جبکہ دوسرے شخص نے گاڑی بھگا لی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں