ایس پی رورل زون عثمان ٹیپو کاتھانہ سہالہ کے علاقے کمیونٹی سنٹر میں کھلی کچہری کا انعقاد

اسلام آباد پولیس عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کچہریوں کا انعقاد کر رہی ہے، جرائم کی روک تھام کیلئے عوامی رابطہ بہت ضروری ہے ،شہری اردگرد کے ماحول پر نظر رکھے اور ہمارا ساتھ دیں،ایس پی کا کچہری سے خطاب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا تسلسل جاری ہے،اس سلسلے میں ایس پی رورل زون عثمان ٹیپو کی تھانہ سہالہ کے علاقے کمیونٹی سنٹر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔کھلی کچہری میں رورل زون کے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل بیان کیے حل طلب مسائل موقع پر احکامات جاری جبکہ دیگر مسائل کے حل کیلئے یقینی دہانی کرائی ۔
ایس پی رورل زون نے کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے شہر اقتدار میں ”کھلی کچہریوں” کا انعقاد کر رہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے عوامی رابطہ بہت ضروری ہے شہریوں سے گزارش ہے کہ اردگرد کے ماحول پر نظر رکھے اور ہمارا ساتھ دیں جہاں کہیں بھی کوئی مشکوک افراد نظر آئیں کسی گھر میں مشکوک سرگرمیاں دیکھیں تو فوری طور پر متعلق تھانہ کو اطلاع دیں آپ کے تعاون کے بغیر جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ممکن نہیں ہے آپ ہمارا ساتھ دیں ہم آپ کو تحفظ فراہم کریں گے آخر میں علاقے مکینوں نے کھلی کچہری کے انعقاد پر آئی جی اسلام آباد اور ایس پی رورل زون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے اقدامات جاری رہنے چاہیے تاکہ افسران تک عام آدمی کی رسائی ممکن ہوسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں