اسلام آباد (نیوز ڈیسک) موٹروے پولیس نے ایک لاکھ بیس ہزار روپے مالیت کا گمشدہ موبائل فون تلاش کر کے مالک تک پہنچا دیا۔تفصیلات کے مطابق عاصم نامی شخص گاڑی نمبر APF 011 پر موٹروے پر سفر کر رہا تھا دوران سفر وہ کلر کہار سروس ایریا میں رکا جہاں وہ اپنا بیش قیمت موبائل فون بھول گیااور سفر جاری رکھا۔
کچھ دور جانے کے بعد جب اسے یاد آیا تو اس نے رک کر موٹروے پولیس کی پٹرولنگ کو معاملے سے آگاہ کیا۔
جس پر کلر کہار سروس ایریا میں موجود موٹروے پولیس کی ٹیم سے رابطہ کیا گیا۔ اطلاع پاتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچ کر موٹروے پولیس افسران نے موبائل فون تلاش کر لیا اور مالک تک پہنچا دیا گیا۔ اس برق رفتار کاروائی کو سراہتے ہوئے عاصم نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔