باکسر عامر خان کی والدہ نے کینسر کو شکست دیدی

’آج اپنی ماں کو تندرست دیکھ کر بہت اچھا لگا، یہ دیکھنا حیرت انگیز ہے کہ وہ کینسر کو شکست دیکر اب اچھا محسوس کر رہی ہیں‘: باکسر کی انسٹاگرام سٹوری

لندن (بیورو رپورٹ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی والدہ فلک خان نے کینسر کو شکست دے دی۔ 34 سالہ باکسر عامر خان نے گزشتہ روز اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور مداحوں کو بڑی خوشخبری دی۔ انسٹاگرام سٹوری میں عامر خان نے کہا کہ ’آج اپنی ماں کو تندرست دیکھ کر بہت اچھا لگا، یہ دیکھنا حیرت انگیز ہے کہ وہ کینسر کو شکست دے کر اب اچھا محسوس کر رہی ہیں‘۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں باکسر عامر خان نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا تھا کہ ان کی والدہ میں لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق میری والدہ اس وقت کینسر کی چوتھے سٹیج پر ہیں۔ باکسر عامر خان نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کی والدہ خود کو بہتر اور مضبوط محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ براہِ کرم میری والدہ کو اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں