نوجوت سدھو 20 نومبر کو پاکستان آئیں گے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سیاستدان و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور میں بابا گرونانک کی سالگرہ کی تقاریب میں شرکت کے لیے 20 نومبر کو پاکستان آئیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کے میڈیا ایڈوائزر نے کہا ہے کہ پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو کل 20 نومبر کو کرتارپور کا دورہ کریں گے۔

سدھو نے 2019 کے آخر میں کرتارپور کا دورہ کیا تھا جب وزیراعظم عمران خان نے اٴْنہیں باضابطہ طور پر مدعو کیا تھا۔ 2019 میں نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ وہ دربار صاحب کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے بے قرار ہیں، دنیا بھر میں بسنے والے کروڑوں سکھ اپنی مقدس دھرتی کی زیارت کے لیے بے تاب ہیں۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ وہ حکومتِ پاکستان خصوصاً وزیرِ اعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں، جو بابا گرونانک کے جنم دن کے تاریخی موقع پر دربار صاحب کا افتتاح کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں