پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان ،مارکیٹ کے سرمائے میں1ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

کراچی (کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرا ت کو کاروباری اتار چڑھا کے بعد ملا جلا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس گھٹ گیاجبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں1ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم 48.82فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو ابتدائی سیشن کے دوران انڈیکس46200پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے ایک موقع پر انڈیکس 45700پوائنٹس کی پست سطح پر بھی دیکھا گیا اس موقع پر سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں نے کم قیمت حصص کی خریداری کو ترجیح د ی جس کے بعد انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال تو ہو گیا مگر مارکیٹ منفی زون میں ہی بند ہوئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں83.92پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس46194.42پوائنٹس سے کم ہو کر46110.50پوائنٹس ہو گیااسی طرح57.04پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس17952.03پوائنٹس سے کم ہو کر17894.99پوائنٹس ہو گیاتاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31444.42پوائنٹس سے بڑھ 31450.35پوائنٹس ہو گیا ۔

کاروباری اتار چڑھا کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں1ارب48کروڑ38لاکھ49ہزار108روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب73ارب66کروڑ52لاکھ41ہزار30روپے سے بڑھ کر 78کھرب75ارب14کروڑ90لاکھ90ہزار138روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 8ارب روپے مالیت کے 26کروڑ35لاکھ50ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 10ارب روپے مالیت کے 23کروڑ84لاکھ93ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر340کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی150کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ166میں کمی اور24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
کاروبار کے لحاظ سے میرٹ پیکیجنگ 4کروڑ21لاکھ ،غنی گلوبل 2کروڑ90لاکھ ،سروس فیبرک 1کروڑ77لاکھ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ23لاکھ اور فوجی سیمنٹ 1کروڑ4لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے یونی لیور فوڈزکے بھا میں1099.99روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعداسکے حصص کی قیمت بڑھ کر19999.99روپے ہو گئی اسی طرح53.00روپے کے اضافے سے سیفائر فائبرکے حصص کی قیمت بڑھ کر893.00روپے پر جا پہنچی جبکہ کولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت میں94.95روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر2405.05روپے پر آ گئی جبکہ42.68روپے کمی سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت1206.39روپے ہو گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں