کئی روز کی کمی کے بعد سونا مہنگا

کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچو روز کی کمی بعد ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا مزید 2 ہزار روپے مہنگا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 2 ڈالر گرگئے۔
صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ 2 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا 1715 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 310 روپے کا ہوگیا۔
پاکستان میں گزشتہ 5 روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 150 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔
پاکستان میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ 2 ڈالر کمی سے 1860 ڈالر کی سطح پر آگئے۔
ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1440 روپے اور 10 گرام 1234.56 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ 0.10 ڈالر کمی سے 25 ڈالر پر آگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں