ہالی ووڈ (شوبز ڈیسک) امریکا میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار ایلک بالڈوِن سے گولی چلنے کے معاملے کی حقیقت سامنے ااگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم کی اسکرپٹ سپروائزر نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکار نے فلم شوٹنگ کے دوران جان بوجھ کر گولی چلائی۔
خیال رہے کہ ایلک بالڈون کی فائرنگ سے خاتون ڈائریکٹر فوٹوگرافی گولی لگنے سے ہلاک ہو گئی جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
تاہم ہالی ووڈ اداکار کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔
واضح رہے کہ فلم کی عکس بندی ریاست نیو میکسیکو میں ہورہی تھی۔اس حوالے سے افلم کی اسکرپٹ سپروائزرنے کہا کہ اسکرپٹ میں کہیں بھی فائرکا ذکر نہیں تھا، اداکار نے جان بوجھ کر گولی چلائی تھی۔