لاہور: (شوبز ڈیسک) مشہور زمانہ رومانین میوزک بینڈ “ایکسنٹ” کے گلوکار ایڈرین سینا نے پاکستان کی وادی ہنزہ کو زمین پر جنت قرار دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈرین سینا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے دورہ پاکستان پر وادی ہنزہ سے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے ہنزہ سے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہنزہ کو زمین پر جنت سے تشبیہ دی۔ گلوکار نے اپنی تصاویر میں وادی کو “جادوئی” بھی قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ مشہور گانے “دیٹس مائی نیم” کے گلوکار ایڈرین سینا نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان کے شمالی علاقوں کا دورہ کریں گے اور اب وہ اپنا سفر کرنے کیلئے باضابطہ طور پر ہنزہ پہنچ گئے ہیں۔