ہدائتکار نوید رضا ڈینگی کا شکار،فلم ’’ایک رشتہ‘‘ کا بیک گرائونڈ میوزک تعطل کا شکار

کھڈیاں خاص(شوبز ڈیسک) معروف ہدائتکار نوید رضا بھی ڈینگی کے وار کی ذد میں آگئے،فلم’’ایک رشتہ‘‘ کا بیک گرائونڈ میوزک تعطل کا شکار،تفصیلات کے مطابق ہدائتکار نوید رضا جو اپنی نئی اردو فلم’’ایک رشتہ‘‘ کا بیک گرائونڈ میوزک تیار کروا رہے تھے گذشتہ دنوں وہ بھی ڈینگی کے وارکی ذد میں آگئے اور ہسپتال داخل ہو گئے۔

ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے نوید رضانے بتایاکہ ان کی نئی اردو فلم’’ایک رشتہ کی ڈبننگ مکمل ہوچکی ہے ان دنوں وہ اس کا بیک گرائونڈ میوزک تیار کروارہے تھے کہ ڈینگی مچھر کا شکار ہوگئے اور ہسپتال داخل ہوناپڑا جس وجہ سے ان کا پراجیکٹ تعطل کا شکار ہوگیا۔ایک سوال کے جواب میں نوید رضا نے بتایاکہ بہت سارے ملٹی پلیکس سینما نے ان سے فلم مانگی ہوئی تھی جس وجہ سے وہ اسے مکمل کررہے تھے مگر اب ان کے بیمار ہونے کی وجہ سے یہ مذید تعطل کا شکار ہوگئی ہے۔
نوید رضا نے مذیدکہاکہ انہوں نے اس فلم پر بہت محنت کی ہے اور کرونا وباء کے باوجود اسے مکمل کیاہے انشاء اللہ بہت جلد روبصحت ہوکر وہ اس کا بیک گرائونڈ میوزک مکمل کروائیں گے اور اسے ان ملٹی پلیکس سینمازمیں ریلیز کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں