گلوکارہ شازیہ منظور کی امریکہ شہر ہوسٹن میں منعقدہ کنسرٹ شو میں شاندار پرفارمنس،پاکستانی مداحوں نے کثیر تعداد میں شرکت

کھڈیاں خاص(شوبز ڈیسک) معروف گلوکارہ شازیہ منظور کی امریکہ شہر ہوسٹن میں منعقدہ کنسرٹ شو میں شاندار پرفارمنس پاکستانی مداحوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ میوزک پروموٹر ریحان صدیقی کے پلیٹ فارم ہم ایف ایم کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر ہوسٹن میں رنگا رنگ میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے لائیو پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس میں پاکستان اور بھارتی کمیونٹی سے وابستہ ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے اپنے مشہور زمانہ گیت سناکر حاضرین سے خوب داد سمیٹی اس موقع پر گلوکارہ شازیہ منظور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ پروموٹر ریحان صدیقی کو مبارکباد پیش کرتی ہوں جنہوں نے ایک مرتبہ پھر سے ثابت کردیا ہے کہ فنکاروں کو کیسے دنیا متعارف کروایا جاتا ہے انہوں نے جس انداز میں بطور فنکارا مجھے عزت سے نوازا اس کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے ہوسٹن میں ایسا پیار ملا جیسے میں اپنا آخری شو کر رہی ہوں انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح پاکستانی فنکاروں کو عزت پیار ملتا رہے تو فنکار پہلے سے زیادہ ملک کا نام روشن کرنے میں فخر محصوس کرینگے اس موقع پر ریحان صدیقی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی کمیونٹی نے ہمیشہ فنکاروں کو پیار محبت سے نوازا ان کو بہترین تفریح فراہم کرنے کیلئے اپنے پلیٹ فارم سے پاکستانی فنکاروں کی پرفارمنس کا اہتمام کرنے کا عزم کر رکھا ہے تاکہ وطن سے دور بھی ان لوگوں پاکستانی فنکاروں کی فنکارانہ صلاحتیوں کا مظاہرہ دیکھنے کو ملتا رہے انہوں نے کہا کہ آئندہ سال اب گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ ایک شاندار میوزیکل پروگرام کا انعقاد کرنے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں