مستقبل میں پاکستان فلم انڈسٹری بہتری کی طرف گامزن ہو گی ،سویرا شیخ

لاہور(شوبز ڈیسک) شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ سویراشیخ نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے نئے دورکاآغاز ہوچکاہے۔ اس وقت ہمارے ہاں نئے لوگ تجرباتی انداز سے فلمیں بنارہے ہیں،اور آنیوالے دنوں میں فلم انڈسٹری میں بہتر ی اور ترقی نظر آرہی ہے۔اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ نے کہا کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری تیزی سے ترقی کی جانب جا رہی ہے۔
تنقید اور مقابلہ بازی سے ہٹ کر بہتری کیلئے کام کرنا ہو گا۔

جو لوگ صرف گھروں میں بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں ان کو خود آگے آکر کچھ کرنا چاہیے۔ ٹی وی ڈراموں کی طرح فلم انڈسٹری بھی عروج حاصل کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت لاتعداد ڈرامہ سیریل کے ساتھ درجنوں فلمیں بھی بن رہی ہیں ۔جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مستقبل میں پاکستان فلم انڈسٹری بہتری کی طرف گامزن ہو گی ۔سویرا شیخ نے کہا کہ دلی خواہش ہے کہ بالی ووڈ کی طرح ہماری فلم انڈسٹری بھی عروج تک پہنچے ۔کچھ نا اندیش لوگوں کی وجہ سے فلم انڈسٹری بحرانی کیفیت کا شکار ہوئی مگر ا ب نئے فلمسازوں کے ساتھ نئے ڈائریکٹرز ،رائٹرز اور اداکاروں کی نئی کھیپ تیار ہو چکی ہے جو مسلسل فلمیں بنانے میں مصروف عمل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں