زندگی غلطیوں کی کامیڈی ہے، اداکار عدنان صدیقی

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کےسنئیر اداکارہ عدنان صدیقی نے زندگی کو غلطیوں کا ایک مذاق قرار دیا ہے۔اداکار عدنان صدیقی نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)
عدنان صدیقی کی جانب سے انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک جوکر کی طرح کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔
تصویر پوست کرتے ہوئے کیپشن میں اداکار عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’وہ کہتے ہیں اپنے اندر ایک بچہ زندہ رکھو، میں تو ایک کلون (جوکر) بننا چاہوں گا۔‘
ساتھ میں اداکار نے ہیش ٹیگ کے ساتھ تحریر کیا کہ ’زندگی غلطیوں کی ایک کامیڈی ہے۔‘

عدنان صدیقی کی اس پوسٹ پر ساتھی اداکاروں نے بھی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
اداکار اعجاز اسلم نے ان کی بات کی تائید کرتے ہوئے لکھا کہ ’جی ہم سب جانتے ہیں‘ جبکہ اداکار عمران اشرف نے عدنان کو ہیرو قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں