ملک بھر میں ڈینگی کے وار، پنجاب میں مہلک مرض نے مزید 5 افراد کی جان لے لی

لاہور: (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ پنجاب میں مہلک مرض نے مزید 5 افراد کی جان لے لی، سیکڑوں نئے مریض بھی سامنے آگئے۔ خیبرپختونخوا میں بھی 110 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

ڈینگی سے پنجاب میں جاں بحق ہونیوالے پانچ افراد میں سے تین کا تعلق لاہور سے تھا۔ خانیوال اور گوجرانوالہ کے دو شہری بھی مہلک مرض سے جاں بحق ہوگئے۔ پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 306 مریض رپورٹ ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے مزید 110 کیس سامنے آئے۔ اسلام آباد میں 54 شہری ڈینگی کا شکار ہوگئے، متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 400 سے زائد ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں