39

وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، سری لنکا پہنچنے کیلئے بھارتی فضائی حدود استعمال نہ کی

اسلام آباد (جنرل ڑپورٹر) وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، اجازت ملنے کے باوجود سری لنکا پہنچنے کیلئے بھارت کی فضائی حدود استعمال نہ کی، بھارتی ذرائع ابلاغ نے گزشتہ روز عمران خان کو بھارتی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دیے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی خاتون صحافی شفائ یوسفزئی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جنوبی ایشیائی ملک سری لنکا جانے کیلئے بھارت کی فضائی حدود استعمال نہیں کیا۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارت کے پڑوسی ملک سری لنکا تک پہنچنے کیلئے پاکستان سے اڑان بھرنے والی کوئی بھی پرواز اگر بھارت کی فضائی حدود استعمال نہ کرے، تو اس صورت میں قدرے طویل فضائی روٹ اختیار کرنا پڑتا ہے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے گزشتہ روز شائع کردہ خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد نے کچھ دن پہلے ہی بھارت مطلع کیا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سری لنکا پہنچنے کیلئے بھارت کی فضائی حدود استعمال کریں گے۔پھر بھارت نے پیر 22 فروری کو اپنے فیصلے سے پاکستان کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کے طیارے کو بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ وزیراعظم عمران خان 23 فروی بروز منگل سری لنکا کے دو روزہ سرکاری دورے کیلئے اسلام آباد سے کولمبو کیلئے روانہ ہوئے۔ ان کے ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور تاجروں کا بھی ایک بڑا وفد بھی سری لنکا کا دورہ کر رہا ہے۔گزشتہ روز سامنے آنے والی خبروں کے بعد خیال تو یہی تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا خصوصی طیارہ بھارت کی فضائی حدود استعمال کر کے سری لنکا پہنچا ہے۔ تاہم اب خاتون صحافی شفائ یوسفزئی کے دعوے کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے خصوصی طیارے نے بھارت کی فضائی حدود استعمال نہیں کی۔ اس حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی تردید یا تصدیقی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں