راولپنڈی ،پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون ،6ملزمان گرفتار،چرس برآمد ،مقدمات درج

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئی6ملزمان گرفتارکر کی9کلو سے زائد چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوگوجرخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی03 منشیات فروش جواد حیدر ،غلام عباس اور اقرار الحسن کو گرفتا رکرلیا، ملزم جواد حیدر کے قبضہ سی01کلو500گرام چرس، ملزم غلام عباس کے قبضہ سی02کلو400گرام چرس،ملزم اقرار الحسن کے قبضہ سی01کلو 600گرام چرس برآمدہوئی، ایس ایچ او ویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سرور خان کو گرفتا ر کرکے ملزم کے قبضہ سی01 کلو500 گرام چرس برآمد کی، ایس ایچ او جاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش وسیم حیدر کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سی01کلو280 گرام چرس برآمد ہوئی، ایس ایچ ا وکہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ثمراقبال کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سی01کلو70 گرام چرس برآمد کی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،سی پی ا وراولپنڈی اطہر اسماعیل کا کہناتھاکہ گرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے ،منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں