راولپنڈی، 07سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا نجی سکول کا ٹیچر گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک)تھانہ صدر واہ پولیس کی کاروائ، 07سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا نجی سکول کا ٹیچر گرفتار،والدہ کی رپورٹ پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی.بچی کی والدہ نے تھانہ میں اطلاع دی کہ میری بچی نے بتایا کہ ٹیچر نے سکول میں اس کے ساتھ زیادتی کی ہے.متاثرہ بچی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا.
تھانہ صدرواہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سکول ٹیچر نوید کو گرفتار کرلیا،متاثرہ بچی کا میڈیکل کروایا گیا ہے.

ایس ایچ او ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرارواقعی سزا دلوائ جاۓ گی، ایس ڈی پی او ٹیکسلا،خواتین اور بچوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسمنٹ کے حوالے سے زیرو ٹالیرنس پالیسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ایس پی پوٹھوہار تصور اقبال

اپنا تبصرہ بھیجیں