سرکاری اور نجی سکولوں میں خسرہ روبیلا کی ویکسینیشن نہ کروانے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائیں گی ،سکول سیل کیے جائینگے،اجلاس میں فیصلہ
راولپنڈی( نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈویژن محمد علی کی زیر صدارت خسرہ اور روبیلا مہم بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی جی ہیڈ کوارٹر عبداللہ محمود، اسسٹنٹ کمشنرز راولپنڈی، ڈی ایچ او، سی ای او ہیلتھ اور ڈبلیو ایچ اوکی اسٹاف نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران خسرہ اور روبیلا مہم کے تحت تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے ٹارگٹ کوریج کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران بہت سی شکایات موصول ہوئیںکے اسکول کے بچے ویکسین لگوانے سے انکاری ہے اور سب بچے ویکسین نہیں لگوا رہے۔ان شکایات کے پیش نظر اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ تمام سرکاری اور نجی سکول جو خسرہ روبیلا کی ویکسینیشن نہیں کروا رہے ہیں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیں گی اور جو اسکول ویکیسنیشن نہیں کروائیں گے ان سکولوں کو سیل کیا جائے گا۔