شہر اقتدار کی سیکیورٹی کوبہتربنانے میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا کردار بڑا اہم ہے، قاضی جمیل الرحمان

یہ فورس دہشگردوں سے مقابلے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہے۔آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے چھ ہفتوں پر محیط وی وی آئی پی پروٹیکشن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکیورٹی اور کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی20 خواتین و مرد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا کورس مکمل کرنے والی خواتین و مردپولیس و اہلکاروں نے وی وی آئی پی کی حفاظت، دہشتگردوں کے خلاف موثر طر یقہ سے نمٹنے کے لیے کی گئی مشقوں کا مظاہرہ کیا مہمان خصوصی آئی جی اسلام آباد نے مشقوں کا معائنہ کیا ۔
اس موقع پر ایس ایس پی سی ٹی ڈی جمیل ظفر ملک اوردیگر سینئر پولیس افسران Iبھی موجود تھے۔

آئی جی اسلام آباد نے تربیتی کورسز مکمل کرنے والے خواتین پولیس اہلکاروں و جوانوں سے کہا کہ وطن عزیز کو در پیش دہشت گردی کے خطرات سے موثر طریقہ سے نبردآزما ہونے کے لیے ایسی فورس کا قیام انتہائی ضروری تھا جو انٹیلی جنس کی بنیادوں پر معلومات کے حصول کے لیے خصوصی آپریشن اور انوسٹی گیشن سے ملک سے دہشت گر دی اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کر سکے، اسلام آ با د سی ٹی ڈی نہا یت ہی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر دہشتگردی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں عمل میں لاتی ہے جو ان کی بہترین تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہو ں نے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو بہتر ین ڈیمونسٹریشن پیش کرنے پر ایس ایس پی سی ٹی ڈی اور ان کی پوری ٹیم کو مبا رکباد پیش کی، انھوں نے مزید کہا کہ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے جو انتہائی قابل تعریف ہے، کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان قائم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے یہ ادارہ دہشتگردی کے خطرے سے موثر طریقے سے نبردآزما ہونے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے، ان کورسز کا مقصد پولیس افسران کی صلاحیتوں میں اضافہ اور ایمرجنسی کی صورت بہترین حکمت عملی اپنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں