ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کا تھانہ بنی گالہ، بھارہ کہو، سیکرٹریٹ اور کوہسارکا دورہ

افسران و جوانوں سے ملے،ان کے مسائل سنے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی پولیس کی ڈی آئی آپریشنز افضال احمد کوثر نے بدھ کے روز تھانہ بنی گالہ، بھارہ کہو، سیکرٹریٹ اور کوہسارکا دورہ کیا، افسران و جوانوں سے ملے،ان کے مسائل سنے، اس موقع پر ایس پی سٹی رانا عبدالوہاب اور متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بھی موجود تھے، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے تھانہ کی بلڈنگ،حوالات،ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس جوانوں سے ان کے ذاتی و سرکاری مسائل کے بارے بھی پوچھا اور انہیں جلد از جلد حل کرنے کی ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا کہ پولیس جوانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کا خیال رکھا جائے، تاکہ شہریوں کی صحیح طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے سکیں، ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ اسلام آباد پولیس پاکستان کی بہترین پولیس فورس ہے، ہمارا اولین فرض شہریوں کی داد رسی اور ان کے مسائل کا فوری اور میرٹ پر حل ہے، ڈی آئی جی آپریشنز نے قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی اور علاقہ کی پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، افضال احمد کوثر نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی مقدس ذمہ داری کے لئے چنا ہے، اب ہمارا فرض ہے کہ اس ذمہ داری کو خوش اسلوبی اور اللہ تعالی کی رضا کی خاطر سرانجام دیں۔

افسران دوران ڈیوٹی اپنے جوانوں کی حفاظت کا خاص خیال رکھیں اور جہاں کرائم ہوتا ہے وہاں زیادہ نفری تعینات کریں، ڈیوٹی پر تعینات جوان بلٹ پروف جیکٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہاکہ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے ویڑن کے مطابق تھانہ جات میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور شفقت سے پیش آئیں جس سے پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات اور ہم آہنگی کی فضا قائم ہو گی، فری رجسٹریشن آف کرائم کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا اورجو بھی وقوعہ رونما ہو گا اس کا فوری مقدمہ درج کریں، گھریلو وارداتوں پر زیادہ سے زیادہ فوکس کریں اور ان کے سدباب کے لئے سخت اقدامات اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں